جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے بی آر ایس امیدوار ایس راجندرریڈی کو کامیاب بنانے مجلس کونسلر و ٹاؤن صدر محمد تقی چاند کی اپیل 

نارائن پیٹ: 27 نومبر (اردو لیکس/صادق چاند) نارائن پیٹ مجلس رکن بلدیہ و ٹاؤن صدر مجلس محمد تقی چاند نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی ہدایت پر نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی سے بی آر ایس پارٹی امیدوار ایس راجندرریڈی کی تائید میں انتخابی مہم جاری ہے۔ اور مجلسی قائدین عوام سے راست طورپر ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کررہے ہیں۔ محمد تقی چاند نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین بی آر ایس امیدواروں کی اسمبلی انتخابات میں تائید کررہی ہے۔ اور حلقہ اسمبلی سے بی آر ایس پارٹی امیدوار ایس راجندرریڈی ہیں۔ ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ حلقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے۔ اور نارائن پیٹ کی عوام کے لئے مختلف ترقیاتی کام انجام دئے ہیں اور انجام دئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ایک ایک قیمتی ووٹ کار کے نشان کو دیں اور ایس راجندر ریڈی کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس راجندر ریڈی ایک سیکولر قائد ہے جو نارائن پیٹ میں بلا تفریق مذہب و ملت کام کررہے ہیں۔نارائن پیٹ کے مسلمانوں سے انہوں نے گزارش کی ہے کہ وہ سیکولر قائد ایس راجندر ریڈی کو ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button