تلنگانہ میں14 یا 15 نئے اضلاع کا دسہرے تک قیام : کے سی آر

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ دسہرے تک ریاست میں مزید 14 یا 15 نئے اضلاع قائم کئے جائیں گے۔ انھوں نے آج تنگانہ کی یوم تاسیس کے موقع پر سکندرآباد پریڈ گراونڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اسی طرح نئے ریونیو ڈیویژنوں کے قیام کا بھی انھوں نے وعدہ کیا۔ کے سی آر نے کہا کہ سال 2022 تک تلنگانہ میں ایک کروڑ ایکڑ اراضیات کو سیراب کیا جائے گا۔ اگلے سال کے اواخر تک ریاست کے 90 فیصد گاووں میں سربراہی آب کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ حکومت سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند ہے۔