نیشنل

ایئر کنڈیشن آن کر کے لیڈی ڈاکٹر سو گئی۔سردی سے ٹھٹھر کر دو شیر خوار بچوں کی موت

نئی دہلی: ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں دو نو زائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے شاملی ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کائرانہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں دو روز قبل ایک خاتون نے دو بچوں کو جنم دیا تھا۔

 

بچوں کو بہتر علاج کے لیے قریب میں واقع خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا, ان بچوں کو فوٹو تھیراپی یونٹ میں رکھ کر ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نیتو نے مبینہ طور پر لاپرواہی سے کام لیتے ہوئے اے سی ڈال دیا اور محو خواب ہو گئی

 

جسکی وجہ سےکل صبح ان بچوں کی موت ہو گئی جس پر برہم نو زائیدہ بچوں کے رشتہ داروں نے ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور احتجاج کیا۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر کے ایئر کنڈیشن آن کرنے اور رات بھر کھلا رکھ دینے کی وجہ سے شیر خوار بچے سردی برداشت نہ کرتے ہوئے فوت ہو گئے۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button