جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ_ باپ کی لاپراہ ڈرائیونگ سے دو معصوم بچوں کی موت : ویڈیو دیکھیں

ملوگو _ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو چھوٹے بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جب کہ موٹر سائیکل سوار شخص اور اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل کے بس کو ٹکرانے کے حادثے کا منظر قریب میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔

 

 

اس ویڈیو کو تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے پوسٹ کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا کہ ” اس بائیکر کی لاپرواہی سے ڈرائیونگ دو جانیں لے گئی۔ اس نے اپنی بائیک اپنے دو بیٹوں اور بیوی کے ساتھ لاپرواہی سے چلائی اور  موٹر  سائیکل کو  بس سے ٹکرا دیا۔ سڑک حادثہ جمعہ کو ملوگو ضلع کے منگاپیٹ میں تلنگانہ سینٹر میں پیش آیا۔

 

 

وی سی سجنار نے مزید لکھا کہ اس حادثے میں دو بچوں کی موت ہو گئی اور ان کے والدین شدید زخمی ہو گئے۔ لاپرواہی اور توجہ ہٹانے کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ٹریفک قوانین کی صحیح سمجھ کا فقدان بھی اس قسم کے حادثات کی ایک وجہ ہے۔ سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ محتاط رہیں۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس طرح لاپرواہی سے گاڑی چلا کر جان نہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button