جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کے بعد خاتون کی نعش کو جلا دیا گیا۔ عصمت ریزی کا بھی شبہ

حیدرآباد: حیدر اباد کے شمس آباد علاقے میں ایک خاتون کا بے دردی سے قتل کرنے کے بعد نعش کو جلا دیا گیا۔ عصمت ریزی کا بھی شبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق شمس آباد میں سائی انکلیو کے قریب ایک خاتون کی نعش جلی ہوئی حالت میں پائی گئی۔

 

 

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی خاتون کی عمر 30 تا 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ خاتون کا عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا اور نعش کو ناقابل شناخت بنانے کی غرض سے پٹرول ڈال کر اگ لگا دی گئی۔ آر جی آئی پولیس قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button