Uncategorized

کاماریڈی بند کے دوران سابق وزیر محمد علی شبیر اور دیگر جماعتوں کے قائدین گرفتار

کاماریڈی _ تلنگانہ کے کاماریڈی ٹاون میں ماسٹر پلان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے بند کے دوران کانگریس لیڈر محمد علی شبیر سمیت کئی قائدین کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اج صبح کانگریس ،  بی جے پی اور دیگر کسان تنظیموں نے کاماریڈی بند منانے کی اپیل کی تھی  بند پر امن رہا پولیس نے کانگریس اور بی جے پی قایدین و کارکنوں اور کسانوں کو گرفتار کرتے ہوئے کاماریڈی کے پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کیا۔

 

سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے کانگریس قایدین و کارکنوں کو کانگریس آفیس میں رہنے کی ہدایت دایت دی کاماریڈی پولیس نے سابق ریاستی وزیر محمد علی کو گرفتار کرنے کے لیے توپران سے تعاقب کر ہی تھی مگر محمد علی شبیر نے پولیس کو چکمادےکر شبیر علی فارم ھاوس پہنچ گئے جہاں پارٹی کارکنوں و قایدین اور  کسانوں نے محمد علی شبیر کا استقبال کیا۔ محمد علی شبیر نے بتایا کہ انھیں  حیدرآباد سے کاماریڈی آنے کے لئے تین کاروں کو تبدیل کرناپڑا۔ کانگریس دفتر سے اندرا چوک تک بھاری ریلی منظم کی گئی  اور راستہ روکو احتجاج کیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی آر ایس کسانوں کی 1156 ایکر زمین انڈسٹریل زون میں تبدیل کرکے وینچر بناکر کاروبار کرنا چاہتی ہیے مگر کانگریس پارٹی یہ ہونے نہیں دے گی  پولیس، بھاری جمعیت کے ساتھ پہنچ کر محمد علی شبیر کو گرفتار کرلیا کانگریسی کارکنوں، و کسانوں نے پولیس کے ویان کو روک دیا ۔ اڈیشنل ایس پی اننانیانے بتایا کہ سابق وزیر محمد علی شبیر کو ڈی ایس پی کاماریڈی کے دفتر میں رکھا بہت جلد رہا کردیا جاے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button