تلنگانہ

حیدرآباد، قدیم قطب شاہی مسجد کے احاطہ میں چھوٹی مندرکی تعمیرکی کوشش ناکام بنادی گئی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی پرامن فضاء کو مکدرکرنے کی کوشش کرتے ہوئے بعض اشرار نے 400 سالہ قدیم قطب شاہی مسجد کے احاطہ میں چھوٹی مندرکی تعمیرکی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ ایک گروپ مسجد کی حصار بندی توڑ کر گھس گیا اور مورتی نصب کرتے ہوئے باقاعدہ پوجا کا آغاز کردیا گیا اور 5 بکرے بھی کاٹے گئے۔ یہ مسجد رائے درگم علاقہ کے ملکان چیروو کے پاس ہے۔ اشرارکی حرکت کے ساتھ ہی مسجد کمیٹی کے ذمہ داران نے بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ کو اطلاع دی۔ صدرمجلس کی ہدایت پرمجلسی رکن اسمبلی جناب کوثرمحی الدین وہاں پہنچ گئے اورانھوں نے ضلع کلکٹر، آرڈی اوراورسائبرآباد کمشنرپولیس کوفوری اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا بعد ازاں وہاں پولیس پکٹ تعینات کردیا گیا۔ مجلس کی نمائندگی پر کلکٹر رنگاریڈی اموئے کمار نے پیر 17 اکتوبر کو مشترکہ سروے کرنے کے ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button