جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پٹن چیرو میں مسلم میوہ فروشوں پر اشرار کا حملہ

حیدرآباد ۔ 4۔ اپریل (اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی چین چیرو کے علاقہ اسنا پور میں پیش آئے شرانگیزی کے  واقعہ میں اشرار نے کم قیمت پر پھل فروخت کرنے سے انکار پر مسلم میوہ فروشوں پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ ان میں سے ایک کے منہ میں جبری طور پر شراب  ڈال دی گئی جس نے کچھ دیر پہلے ہی افطار کیا تھا۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر مجلس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ صدر مجلس نے زخمی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی نے اس واقعہ کی اطلاع پر مقامی انچارج ) مجلس جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان کو ہدایت دی کہ وہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کر کے مقدمات درج اور اشرار کے خلاف سخت کارروائی کروائیں۔

 

بٹن چیر و منڈل کے اسناپور میں شیخ یین، شیخ عبید، شیخ یوسف اور شیخ حسین ، مقامی بازار میں پھلوں کی دکان ہے۔ آج بعض اشرار وہاں پہنچے اور انہوں نے کم قیمت پر پھل دینے کا   مطالبہ کیا۔ معذرت خواہی پر انہوں نے اپنا رعب اور دبدبہ ظاہر کرتے ہوئے ان  نوجوانوں پرحملہ کر دیا۔ حملہ کےبعد  30 تا 40 اشرار پر مشتمل ٹولی نے کچھ دیر بعد ایک نوجوان کو قریب میں واقع کمپاؤنڈ میں لے جا کر اسے بند کر دیا۔ زدو کوبی کے بعد اس کے منہ میں شراب انڈیل دی  ۔ نہ صرف منہ بلکہ جسم پر بھی شراب ڈال دی گئی اور جبری طور پر شراب پینے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ انکار پر اشرار نے ایک بار پھر حملہ کیا۔ اس حملہ میں نوجوان زخمی ہو گیا۔ چاروں نوجوان بھی حملہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button