جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں خاتون کا انتہائی بے دردی سے قتل

کریم نگر _ 30 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں ایک خاتون کا اس کے ہی اپارٹمنٹ میں انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کریم نگر شہر کے بھگت نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگت نگر اپارٹمنٹ میں رہنے والی سریتا نے رئیل اسٹیٹ بزنس مین  کو 25 لاکھ روپے کا قرض دیا تھا۔ رقم واپس کرنے کے معاملے میں ان دونوں کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے

 

بتایا گیا ہے کہ رئیلٹر  اور سریتا  کے درمیان آج رقم کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا اس دوران اس نے سریتا پر حملہ کردیا۔ سریتا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی سریتا کے دو بچے تھے۔ خاتون کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ قتل کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button