جنرل نیوز

عادل آباد کے بنگاری گوڑہ میں مسلم قبرستان کے لئے اراضی کے لئے رکن اسمبلی جوگورامنا نے کیا معائنہ ۔

عادل آباد۔21/ستمبر(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے ہمراہ شہر مستقر کے وارڈ نمبر 4 بنگاری گوڑہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بنگاری گوڑہ میں مسلم قبرستان کے لئے زمین کا معائنہ کیا۔واضح رہے کہ بنگاری گوڑہ بس کر قریب بیس سال کا عرصہ گذر گیا ہے

 

۔اس دوران حکومت و میونسپل کے تحت مختلف بنیادی سہولیات فراہم کرنے کہ اقدامات کیے جارہے ہیں اسی کے حصے کہ طور پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی خصوصی دلچسپی کے باعث مسلم قبرستان کے لئے سرکاری جگہ مختص کرنے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ظہیر رمضانی نے رکن اسمبلی جوگورامنا کو اس سلسلے میں توجہ دلاتے ہوئے باضابطہ یہاں کا دورہ کیا اور مختلف زمینات کا تفصیلی سروے کیا۔

 

رکن اسمبلی کے ہمراہ میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے عہدیداران اور مقامی بی آر ایس پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔امکان ہے کہ بہت جلد بنگاری گوڑہ میں مسلم قبرستان کے لئے اراضی مختص کی جائے گی۔اس موقع پر بنگاری گوڑہ بی آر ایس قائدین سید اسرار،شیخ اسماعیل،شیخ چاند پاشاہ،ساجد،شیرو بھائی،مجو بھائی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button