جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں تھیلے سے خاتون کی نعش دستیاب۔ ریپ کے بعد قتل کا شبہ

حیدرآباد:حیدرآباد کے پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود میں نامعلوم افراد نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو تھیلے میں ڈال کرٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے توکو گوڑہ کے ہارڈ ویر پارک کے قریب خاتون کی انتہائی مسخ شده نعش دیکھی اور پولیس مطلع کیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس خاتون کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا انتہائی اقدام سے قبل ریپ کا شبہ ہے۔۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تین دن پہلے اس خاتون کا قتل کیاگیا کیونکہ نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button