جرائم و حادثات

عید کے دن اغوا کئے گئے لڑکے کا قتل۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدر آباد کے پرانا شہر کے علاقہ ضیا گوڑہ میں ایک 16 سالہ لڑکے کے کا قتل کردیا گیا۔سید علی گوڑہ آصف نگر سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ سہیل عید کی رات اپنے دوست کے ساتھ جارہے تھے کہ ایک گروپ نے ان دونوں کا اغواء کرلیا۔ انہوں نے سہیل اور اس کے ساتھی کو ضیاء گوڑہ علاقہ کی ایک عمارت میں لے جا کر بے دردی سے زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ کل انہیں زخمی حالت میں وہاں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں سہیل کی آج موت ہوگئی ۔ مقتول کے ماموں نے بتایا کہ سہیل کے جسم کے ہر حصہ پر مارا گیا ہے جبکہ ان کے دوست کا بھی یہی حال ہے۔ قتل کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی کلثوم پورہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button