جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ۔ نوجوان فلائی اوور سے گر کر ہلاک

حیدرآباد: شہر کے گچی باولی علاقہ میں بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور کے اوپر سے گرنے سے ایک موٹر سوار کی موت ہوگئی۔ اتوار کی رات بائیک پر دو نوجوان جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ ایک فلائی اوور سے نیچے گر پڑے، اس واقعہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

 

 

 

ایک اور نوجوان شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے مہلوک کی شناخت گچی باولی کے رہنے والے مادھو (25) کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button