جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند خلوت کی جانب سے اسکول کے ذمے داروں کی افطار پارٹی

حیدرآباد جماعت اسلامی ہند خلوت کی جانب سے اسکول کے ذمے داروں کی افطار پارٹی سینٹرل پبلک اسکول چوک میں رکھی گئی تھی جس میں 14 اسکول کے ذمے داروں نے شرکت کی،اس افطار پارٹی کا آغاز جناب بدر بن عبداللہ صاحب صدر ہائٹک فیڈریشن آف اسکولز کی تلاوت سے ہوا

 

جناب محمد یوسف علی خان صاحب موجودہ حالات کے پس منظر میں کہا کہ رمضان المبارک کئی بھلائیوں کو سمیٹے ہوئے ہے، اس میں ایک پہلو صبر کا ہے ، انبیاء کی تاریخ دعوت میں جو نمایاں ہدایت اللہ تعالیٰ نے دی ہیں اس میں صبر بہت اہم ہے اور صبر ایمان کی کسوٹی ہے، اور رمضان صبر کی آبیاری کا ذریعہ ہے، اور کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کی تربیت اس پہلو سے کریں ، پروگرام کے کنوینر جناب منظور احمد صاحب سیکریٹری رابطے عامہ نے کارروائی چلائی ، شرکاء کا تعارف بھی کروا یا ، جناب فہیم صاحب سنٹرل پبلک اسکول نے میزبانی کی

 

اس پروگرام میں جناب خلیل الرحمٰن صاحب، جناب ادریس صاحب کانفیڈریشن آف مینارٹی انسٹیٹیوشن(کومی)، کے علاوہ جناب آنند کمار سکسینہ صاحب اندرا نکیتن ہائی اسکول ، جناب سرینیواس ریڈی صاحب سرینیواس ہائی اسکول ، نے شرکت کی اور حسبِ ذیل اسکول کے ذمے داروں نے شرکت کی:

 

1،ظفر اللہ فہیم، سنٹرل پبلک سکول

2, خلیل الرحمٰن، نیو ماڑل ہائی اسکول

3، محمد جعفر، الصفہ ہائی سکول

4، حکیم صاحب، ہولی ٹاؤن ہائی سکول

5، خواجہ سر، گولڈن ہائی سکول

6، بدر بن عبد اللہ، حیدرآباد مشن ایچ اسکول

7، ادریس شریف، بریلینٹ مشن ایچ سکول

8، محمد محسن، سن رائز ہائی سکول

9، محمد نصیرالدین، گیانم ہائی اسکول

10، ڈاکٹر تقی، زینت ہائی سکول

11، اندرا ودیا نیکٹن

12، سرنواس، سری نواسا ہائی اسکول

13، حسام،گلیکسی جونیئر کالج

14، محمد علیم، مارس ہائی سکول

متعلقہ خبریں

Back to top button