نیشنل

دہلی این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی – این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹراسکیل پر اس کی شدت پرتین اعشاریہ آٹھ درج کی گئی۔ زلزلے کا پتہ لگانے والے قومی مرکز کے مطابق آج صبح تقریبا ایک بج کر 19 منٹ پر قومی راجدھانی اور اُس سے متصل علاقوں میں تین اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے جھجھر میں تھا اور اس کی گہرائی زمین سے پانچ کلو میٹر نیچے تھی۔ زلزلے کے سبب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button