نیشنل

تقریر کے دوران اسٹیج منہدم۔ تلگو دیشم کے سابق رکن اسمبلی اور دیگر قائدین گر پڑے۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے ایک پروگرام میں اسٹیج منہدم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجی ویڑو میں ٹی ڈی پی کے مستقبل کی ضمانت کے زیر عنوان ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس دوران تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث اسٹیج گر ​​گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تقاریر کی جارہی تھیں۔اسٹیج پر موجود سابق ایم ایل اے چنتامنینی پربھاکر اور جی مرلی کے علاٹ ٹی ڈی پی کے کئی کارکنوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button