جنرل نیوز

طواف ٹورز اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے عازمین عمرہ کا قافلہ حرمین شریفین کے لئے روانہ

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے عازمین عمرہ کا قافلہ آج حرمین شریفین کے لئے روانہ ہوچکا آج بتاریخ 10 مئ بروزہ چہار شنبہ بوقت شام 6.30 بجے حیدرآباد کے شمشاباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کی جانب سے عازمین عمرہ کا قافلہ ڈیرکٹ فلائٹ کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہوچکا اس قافلے کے امیر اور معلم متحدہ کھمم ضلع کے نوجوان فاضل مفتی عبد الرحمن قاسمی ہے روانگی سے قبل طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے بانی و ذمدار حافظ محمد جواد احمد نے حیدرآباد ایرپورٹ پر دعا کرکے عازمین عمرہ کے قافلے کو روانہ کیا

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے تمام عازمین عمرہ سے گزارش کی ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کریں الحمدللہ 1444 ہجری عمرہ سیزن مکمل ہوچکا طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے بانی و ذمدار تمام عازمین عمرہ کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا انشاءاللہ محرم الحرام 1445 ہجری سے دوبارہ زائرین عمرہ کے لئے خدمت کا آغاز ہوگا بہت جلد طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کی جانب سے ماہ محرم الحرام 1445 ہجری عمرہ پیکیج کا اعلان کردیا جائے گا انشاءاللہ

متعلقہ خبریں

Back to top button