تلنگانہ

تانڈور میں مجلس کی دعوت افطار، رکن اسمبلی محمد معظم خان اور معززین شہر کی شرکت

تانڈور _ 17 اپریل ( سحر نیوز ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے تانڈور شہر میں کل ہندمجلس اتحادالمسلمین تانڈور کی جانب سے دعوت ِافطار کا  کلاسک گارڈن میں  اہتمام کیا گیا۔جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مجلسی رکن اسمبلی بہادر پورہ، حیدرآباد جناب محمدمعظم خان،ایس اے حق نذیر اور دیگرنے شرکت کی۔رائل کنونشن میں مولانا حافظ و قاری قاضی محمدشکیل احمد نظامی،ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم کی امامت میں با جماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔بعدازاں کلاسک گارڈن میں طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔

صدر کل ہندمجلس اتحا دالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری کی زیرنگرانی منعقدہ اس دعوت افطار و طعام میں مقامی علماء اکرام،حفاظ،مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے، برادران وطن، ارکان بلدیہ، مختلف تنظیموں کے نمائندے اور صنعتکاروں کے بشمول بڑی تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔

 

ان میں قابل ذکر امیر منتظمہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمدخورشیدحسین،نائب امیر عبدالاحد صمدانی،سابق صدر محمدمنصور کریم،سیدعبدالغفور پاشاہ، ایم اے ستار مجاہدی (گولکنڈہ)،صدرعیدگاہ و قبرستان کمیٹی محمد یوسف خان،شوکت پٹیل،حافظ نعیم اختر، سابق نائب صدر بلدیہ ایم اے علیم، صدر ٹاؤن بی آرایس ایم اے نعیم افو، سابق صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عبدالرؤف،سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،رکن ضلع پریشد دارا سنگھ،راکیش مہاراج، پٹلولا نرسملو،بال ریڈی،مجلسی فلور لیڈر بلدیہ سید ساجد علی،نعیم خان، غلام مصطفی پٹیل، معتمد مجلس تانڈور بی آر محمد یونسنائب معتمد نبی صابر،خازن عبدالملک بارود، نائب خازن محمد خالد بارود،محمد انور خان،قیوم چاؤش،عامرشہری،سید خالد علی،محمد وسیم،شوکت علی، عمر شہری، عبدالبصیر شہری اور سمیر شہری کے علاوہ مجلسی کارکنان اور محبان مجلس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

افطارسےقبل صدر مجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری اور مقامی مجلسی قائدین کی جانب سے رکن اسمبلی بہادر پورہ محمدمعظم خان اور ایس اے حق نذیر کی شال اور گلپوشی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button