ممبئی میں بابا صدیقی اور ذیشان صدیقی کی دعوت افطار _ ثناء خان بھی اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ شریک

ممبئی _ 17 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان کے مہینے میں کانگریس لیڈر و سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی اور ان کے بیٹے ذیشان صدیقی نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ممبئی کے تاج لینڈ اینڈ میں منعقدہ افطار پارٹی میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، شہناز گل، راگھو جویا، سبھاش گھئی، چنکی پانڈے، دیبینا بنرجی، ایم سی اسٹین، ساجد خان سمیت کئی مشہور ستارے پہنچے۔ گلیمر کی دنیا کو الوداع کہہ چکی ثنا خان بھی اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ یہاں پہنچ گئیں۔
Pregnant🤰 Sana Khan (Remember she gave up acting after getting married?) arrives at Baba Siddique’s Iftar party with hubby Mufti Anas! pic.twitter.com/ZVmd4mwt6H
— The Batte Angadi (@thebatteangadi) April 16, 2023
دیگر فلمی ہستیوں کے ساتھ ثنا خان اور مفتی انس نے بھی تصاویر کے لیے مختلف پوز دیے ۔