جرائم و حادثات

شرابیوں کے حملے میں ایک شخص زخمی۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: ٹیچر حلقہ کے ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد اور سکندرآباد میں تین دن شراب کی دکانوں کو بند کرنے کے لئے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔ جمعہ کے روز حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن کنچن باغ پی ایس کے تحت علاقہ پھسل بنڈہ، کنچن باغ مین روڈ پر کھلے عام غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی ہے۔  ہفتے کی شام غیر قانونی شراب بیچنے والوں اور شرابیوں کی لڑائی میں راستے سے جانے والے محلے والوں پر حملہ کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا، حملے کی شکایت کنچن باغ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ غیر قانونی شراب بیچنے والوں کی دکانیں بند کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button