تلنگانہ

طلاق یا خلع کے بغیرخاتون کی دوسری شادی۔ پہلا شوہر حیدرآباد پولیس سے رجوع

حیدرآباد: پہلے شوہرکی موجودگی میں ایک خاتون کی جانب سے دوسری شادی کا انکشاف ہونے پرشوہرپولیس سے رجوع ہوا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔ پولیس اوردیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرسٹ لانسرعلاقہ کے رہنے والے محمد سلطان نے سال 2013 میں روبینہ نامی خاتون سے شادی کا دعویٰ کیا ہے۔

الزام عائد کیا گیا ہے کہ خاتون نے سال 2017 میں مبین الدین نامی شخص سے دوسری شادی کرلی جس سے اسے دو بچے ہیں۔ خاتون کے پہلے شوہرنے پولیس سے رجوع ہوکرشکایت کہ طلاق اورخلع کے بغیراس کی بیوی نے دوسری شادی کرلی ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف اس کی بیوی نے جھوٹا کیس درج کرواتے ہوئے اسے ہراساں کیا۔ محمد سلطان نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ شرعی طوپرطلاق یا خلع لیے بغیر مسلم خاتون دوسری شادی نہیں کرسکتی ایسا کرنا حرام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button