جنرل نیوز

خادمین امت ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والسلام پروگرام کا انعقاد

خادمین امت ناندیڑکے زیر اہتمام اتوار 4 فروری کو ایک عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ والسلام پروگرام منعقد کیا گیا یہ پروگرام قومی سطح پر تھاا جس میں ملک بھر سے 20 ہزار سے زائداسکولل کےطلبا وطالبات نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والسلام کوئز میں حصہ لیا ان کو ضلعی سطح پر ایوارڈ اور رقمی انعاماتسے نواز گیا اسی طرح ضلعی سطح پر بہترین معلم و بہترین معلمہ انتظامیہ مدرسہ ناظم

 

بہترین صحافت پر ایوارڈس تقسیم کیے گیے جس میں مہاراشٹر کے کئی اضلاع اور تلنگانہ کے بھی کئی اضلاع کو شامل کیا گیا تلنگانہ ضلع جگتیال سے بہترین معلم کی حیثیت سے سید عبد الباقی ادریس مدرس نونہال ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ مثالی معلمہ کے حیثیت سے اسما فاطمہ بنت محمد اسماعیل صاحب معلمہ کریسنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کو ایوارڈس و سرٹیفکیٹ دیاگیا بہترین ناظم اعلی مدرسہ احیاء العلوم کورٹلہ مولانا عبد الرحیم طارق اسعدی ایوارڈ و سرٹیفکیٹ دیا گیا شمع نیوز کے صحافی عبد المصور کورٹلہ کو بھی ایوارڈ و سرٹیفکیٹ دیاگیا

ڈسٹرکٹ آرگنائزر(ضلع ذمہ دار)کے طور پر مفتی سید ضمیر احمد عقیل سبیلی کریسنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کو ایوارڈ عطاء کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button