مبارکباد

 محترمہ قمرالنساء ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری اسکول انتصار  گنج  ورنگل کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

محترمہ قمرالنساء ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری اسکول انتصار  گنج  ورنگل زوجہ جناب محمد یعقوب علی صاحب مرحوم بنت جناب شیخ حسین صاحب مرحوم کو تعلیمی وتدریسی نمایاں خدمات کے اعتراف میں 6- اگست کو خواجہ شوق ہال اردومسکن سالارملت آڈیٹو ریم خلوت میں منعقدہ تقریب میں جناب محمد خواجہ مجیب الدین صرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے 2029- 2019 کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ عطا کیا قمر النسا کا پہلا تقرر 1997 ستمبر میں گورنمنٹ ہائی اسکول انتصار گنج پر عمل میں آیا تھا

 

بعد ازاں انہوں نے جی یو پی ایس ورنگل ‘ جی پی ایس انڈسٹریل کالونی ورنگل پر بھی خدمات انجام دیں قبل ازیں انہیں ضلعی سطح پر سابق وزیر جناب کڈیم سری ہری کے ہاتھوں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل ہو چکا ہے یوم خواتین کے موقع پر 2021ءمیں ڈی ای او محترمہ وسنتی نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا تھا جی کے نام نام فاؤنڈیشن نے بھی ویمنس وارئیر ایوارڈ عطا کیا ھے

 

ماہ جولائی 2023ء میں ٹی ایل ایم میلہ کے موقع پر ضلعی سطح پر کلکٹرورنگل محترمہ پراوینا نے انہیں ایوارڈ عطا کیا تھا- ایوارڈ ملنے پر اسٹاف غزالہ یاسمین ‘ ذکیہ تنویر ‘ عابدہ بیگم’ اساتذہ یونینیوں کے قائدین اور ایم ای او جناب وجئے نے انہیں مبارکباددی

متعلقہ خبریں

Back to top button