جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ حادثہ کے بعد تین گاڑیاں گڑھے میں گر گئیں 2 ہلاک 5 زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں رونما دلخراش سڑک حادثہ میں تین گاڑیاں پانی کے گڑھے میں گر گئیں۔ یہ حادثہ ہفتہ کو شمس آباد میں نیشنل ہائی وے 44 پر پیش آیا جس کے نتیجہ  میں 2 افراد ہلاک  اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 

آج ایک سوئفٹ کار کے ڈرائیور نے گاڑی بے قابو ہونے پر آٹو کو ٹکر دے دی جس‌ کے بعد آٹو موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے بعد کار، آٹو اور بائیک تینوں گاڑیاں نیشنل ہائی وے کی توسیع اورکلورٹ کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گرپڑیں۔

 

اس حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت 57 سالہ شیشاریڈی اور ان کی ماں 88 سالہ راملوماں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس حادثہ میں آٹو اور موٹر سائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے جن میں 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button