جرائم و حادثات

قرض کی رقم واپس کرنے کے مسلہ پر جھگڑا _ دو بھائیوں نے چاقوؤں سے حملہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں واقعہ

نظام آباد _ 6 اپریل ( اردولیکس) قرض کی رقم واپس کرنے کے مسلہ پر ہوئے جھگڑے میں دو بھائیوں نے چاقوؤں سے حملہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں چہارشنبہ کی رات آٹو نگر میں پیش آیا۔

 

شہر کے دوارک نگر کے رہنے والے بھائیوں ماجد اور ساجد نے ہاشمی کالونی کے رہنے والے شعیب سے رقم ادھار لی تھی۔ کئی دنوں سے رقم واپس نہ کرنے کی وجہ سے شعیب نے ان کی گاڑی کھینچ لی اور رقم ادا کرکے  موٹر سائیکل لے جانے کی شرط رکھی۔ گذشتہ رات ماجد اور ساجد نے شعیب کو اطلاع دی کہ وہ رقم دے کر بائک لے جائیں گے ۔جس پر شعیب نے ان دونوں کو آٹو نگر میں ایک مکینک کی دکان پر آنے کا مشورہ دیا۔جس پر  ماجد اور ساجد کے ساتھ ان کی والدہ خواجہ بی بھی وہاں پہنچ گئی ۔

پیسے دینے کے معاملے پر دونوں بھائیوں کا شعیب سے جھگڑا ہوگیا۔ وہاں موجود شعیب کے دوستوں مرزا وسیم بیگ اور عدنان نے صلح کی کوشش کی۔ جھگڑا بڑا ہو گیا اور ایک دوسرے پر حملہ کرلئے۔ اس لڑائی میں ماجد اور ساجد  نے اپنے ساتھ لائے ہوئے چاقوؤں سے وسیم بیگ اور عدنان پر حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں دونوں زخمی ہوگئے ۔ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ 6 ٹاون کے ایس ایچ او سائی کمار گوڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کیا۔ اس واقعے میں حملہ کرنے والے ماجد، ساجد اور ان کی والدہ خواجہ بی  پر گانجہ فروخت کرنے کا الزام ہے اور ان پر مقدمات درج ہیں۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے ماجد اور ساجد نے چاقوؤں سے حملہ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا ان کی غنڈہ گردی پر مقامی لوگوں ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button