جرائم و حادثات

کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ 7 خواتین ہلاک 11 زخمی

بنگلور: کرناٹک کے بیدر میں پیش آئے دلخراش حادثہ میں 7 خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ 11 زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ حادثہ بیمال کھیڑہ گاؤں کے نزدیک پیش آیا۔ بڈامانا ہلی نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے زخمیوں کو بیدر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ چٹاگپا تعلقہ کے ایک گاؤں میں آٹو رکشہ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ خواتین مزدور تھیں اور آٹو رکشہ میں کام کے بعد گھر واپس آرہی تھیں جب بیمالکھیڑا سرکاری اسکول کے قریب ان‌ کا آٹو ٹرک سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مولوکین کی شناخت پاروتی (40)، پربھاوتی (36)، گنڈما (60)، یادمما (40)، جگمما (34) ایشورما (55) اور رکمنی بائی (60) کے طور پر کی گئی ہے۔ 11 زخمیوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button