انٹر نیشنل

عمرہ زائرین کے لئیے انشورنس پالیسی۔ زائرین کے لئے فائدہ بخش

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی حکومت وزارت حج و عمرہ مہمانان رب العزت کی سہولت اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں رہتی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے‘۔ عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ’ عمرہ ویزے میں انشورنس کی فیس شامل ہے‘۔  عمرہ انشورنس پالیسی میں ہنگامی صحت مسائل، کووڈ 19، عام حادثات، موت، اور فضائی سفر میں تاخیر یا منسوخی سے پیدا ہونے والے مسائل کور کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

سعودی وزارت نے بیان میں کہا کہ عمرہ انشورنس پالیسی میں مکمل طور پر معذوری، عارضی معذوری، موت کا باعث بننے والے عارضی حالات، قدرتی آفات سے موت، متوفی کی میت لے جانے ، عدالتی فیصلے سے مقرر کی جانے والی دیت شامل ہے۔سفری امور کے حوالے سے پرواز میں تاخیر یا منسوخی پ معاوضہ دیا جائے گا۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق’ جامع عمرہ انشورنس پالیسی سے ایک لاکھ ریال تک کا نقصان پورا کیا جائے گا‘۔

 

 

 

 

سعودی وزارت نے کہا کہ ’عمرہ انشورنس پالیسی کے 13 فوائد ہیں۔ ہسپتال میں علاج، ہنگامی زچگی، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائلائسز اور اندرون و بیرون ملک فضائی ایمبولینس کی سہولت حاصل ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button