جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کا قتل۔ پولیس کے سامنے خودسپرد ہونے کا مشورہ مہنگا پڑا

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کر دیا جس نے اسے عصمت دری کیس اپنے آپ کو خودسپرد کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق سرور (45) سال کی خونی غوث نامی نوجوان سے دوستی تھی۔

 

غوث کے خلاف عطاپور پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ سرور چار پانچ دنوں سے غوث کو مشورہ دے رہا تھا کہ اسے اس معاملے میں اپنے آپ کو پولیس کےحوالے کردینا چاہیئے۔ اس مسلہ پر ان کے درمیان بات چیت جاری تھی کہ کل رات غوث نے اپنے دوستوں شعیب اور نذیر الدین کے ساتھ مل کر سرور کو بات کرنےکے بہانے

 

راجندر نگر ڈیری فام کے پاس بلایا اور چاقو سے وار کر کے سرور کو قتل کر دیا۔ پولیس کو سرور کی نعش خون میں لت پت دستیاب ہوئی۔ پولیس اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button