جنرل نیوز

وندے بھارت ٹرین سروس میں ، کلیان کرناٹک کے ساتھ سوتیلے سلوک پر لکشمن دستی اور ڈاکٹر ماجد داغی کی سخت مذمت 

کلبرگی 27/اپریل (پریس نوٹ)   ملک کی تمام ریاستوں اور ریلوے زونس میں ایک ہی ٹرین کا چلایا جانا یقیناً مسرت بخش ہے۔  تاہم کلیان کرناٹک جنا پرا سنگھرش سمیتی کے بانی صدر مسٹر لکشمن دستی اور بانی نائب صدر ڈاکٹر ماجد داغی نے کلیان کرناٹک کے ساتھ سوتیلے سلوک پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر ممبئی سے شولاپور تک وندے بھارت ریل کو کلیان کرناٹک کے ڈویژنل سینٹر کلبرگی تک نہیں بڑھایا گیا۔

اسی طرح یہ بھی قابل مذمت ہے کہ ممبئی ریلوے زون نے اس ٹرین کو شولاپور تک محدود کرکے کرناٹک خاص طور پر کلیان کرناٹک خطے کے تئیں سوتیلا رویہ اختیار کیا ہے.

حالانکہ یہ ریلوے لائن قدیم اور طویل فاصلے میں منفرد اور اہم ترین لائن ہے جو ممبئی خطے سے مدراس کی وادیوں تک پھیلی ہوئی ہے۔

ممبئی ریلوے زون میں، شولاپور ریلوے ڈویژنل آفس سے 85 فیصد آمدنی واڈی جنکشن ، کلبرگی رینج سے ممبئی زون تک آتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کرناٹک میں کلبرگی کی ضرورت صرف اور صرف آمدنی حاصل کرنے کے لئے ہے۔ لیکن جب ریلوے سیکٹر کی ترقی کی بات آتی ہے تو ممبئی ریلوے زون اور شولاپور ڈویژنل آفس کے افسران علاقہ کلیان کرناٹک کے ساتھ مسلسل سوتیلہ سلوک اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مرکزی حکومت اور وزارت ریلوے کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور فوری طور پر جواب دینا چاہئے۔ سمیتی نے مرکزی وزیر بھگونت کھوبا اور رکن پارلیمان کلبرگی ڈاکٹر امیش جادھو پر زور دیا ہے کہ وہ اس عوام دوست مسئلے کا خاص خیال رکھیں اور وندے بھارت ریل کے سفری مسافت کو کلیان کرناٹک کے ڈویژنل مرکز کلبرگی تک پھیلائیں۔

اسی طرح سمیتی نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کلبرگی ریلوے سیکٹر کی ترقی کے لئے ممبئی ریلوے زون اور شولاپور ریلوے کے ڈویژنل افسران کا سوتیلا سلوک اسی طرح جاری رہا تو آنے والے دنوں میں کلبرگی ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھرنا مظاہروں کا سلسلہ شروع شروع کیا جائے گا ۔اس موقع پر نائب صدر سمیتی ڈاکٹر ماجد داغی اور دیگر عہدیداروں میں منیش جاجو، لنگراج سراگاپور، گنیان مترا سیموئل، اور اسلم چونگے بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button