جنرل نیوز

ڈاکٹرصنوبررحمان سے شاہین ہاسپٹل میں ایک تعارفی ملاقات مثالی خدمات پر اظہارتشکر

تاثرات

عبدالقیوم شاکر القاسمی 

جنرل سکریٹری جمعیت علماء

امام وخطیب مسجد اسلامیہ نظام آباد تلنگانہ

9505057866

 

یوں تو ہر ڈاکٹرانسانی ہمدردی اوراخوت وبھای چارہ کا مرکز ومحورہوتاہے اپنے اس قابل قدرپیشہ کے ذریعہ عوام وخواص کی طبی خدمات کو اپنافرض منصبی سمجھتے ہوے وقت بے وقت بیماروں کی تشخیص اورراے مشوروں سے ان کی مددکرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں

 

لیکن تجربہ شاہد اورمشاہدہ گواہ ہے کہ خواتین کے امراض باامید خواتین کا مسلسل نو ماہ تک علاج ومعالجہ نیز ان کی انتہای نگہداشت کے علاوہ ڈلیوری اوروضع حمل ہونے تک کے جملہ مراحل میں پیش آنے والے امراض اوربدلتے احوال کاعلاج کرنا نیز نارمل اورسیزرنگ ہردوسچویشن میں حاملہ خواتین کوپسورٹ کرنا قدم قدم پر پیش آنے والی مشکلات کا آسان اورکارگرحل تلاش کرنا اک بڑا اور صبر آزماموقع ہوتاہے ایسے حالات میں صحیح دواوٴں کاتجویز کرنا جچہ اوربچہ کی جان کاتحفظ کرنا یقینا ایک ماہر گائنک ڈاکٹر ہی کرسکتا جو الحمدللہ محترمہ ڈاکٹر صنوبررحمان کے اندر اللہ تعالی نے اس ملکہ اورصلاحیت کو ودیعت کیا ہے جو اپنی محنت سے عمدہ تعلیمی مہارت اورتجرباتی لیاقت کی حامل خاتون ڈاکٹر ہیں میں ان کی اس عظیم خدمت اورہنر کو سلام کرتاہوں نیز مبارکباددیتا ہوں کہ محترمہ نے حتی الامکان نارمل ڈلیوری کواپنا نشانہ بنایا الحمدللہ ہرممکنہ کوشش کرتے ہوے ایک سوسے زائد نارمل ڈلیوری کرکے قابل ذکرکارنامہ کیا اسی طرح میں مبارکباددیتاہوں جناب سمیراحمداورجناب محسن خان اورجملہ اسٹاف ومنجمینٹ کو جنہوں نے کوشش کی اورعوام کی فلاح وبہبود کے عظیم نظریہ کو مطمح نظر بناتے ہوے محترمہ ڈاکٹرصنوبررحمان کی خدمات حاصل کررہے ہیں آج محترمہ سےملاقات پر عوامی خدمات کے تئیں ان کے جذبات کاانکشاف ہوا الحمدللہ مشورہ فیس میں کمی کرتے ہوے صرف ایک سوپچاس روپیے رکھی گئ تاکہ غریب سے غریب خاتون بھی اپنے علاج کے سلسلہ میں اس ہاسپٹل سے رجوع ہوں اورماہر ڈاکٹر کی خدمات سے استفادہ کرسکیں

 

نیزانتظامیہ نے ایسی بہت ساری سہولیات بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس کی عام بیماروں کو ضرورت پڑسکتی ہے علاوہ ازیں محترمہ نے اس بات کا بھی اظہارکیاکہ محلہ واری سطح پر خواتین کی گیدرنگ کرکے بطورخاص حالت حمل میں ہونے والے امراض کی مفت تشخیص کی جاے گی ہم امیدکرتے ہیں کہ ہاسپٹل انتظامیہ اورڈاکٹرس اچھی سے اچھی خدمات کم معاوضہ پرکرکے ہاسپٹل کانام روشن کریں گے اورراقم الحروف دعاگوہیکہ اللہ پاک ہرخیران کامقدر فرماے ہر شر سے ان کی حفاظت فرماے اس موقع پر ڈاکٹرصنوبررحمان گائینک کی مثالی طبی خدمات اورعوامی ہمدردی کے جذبہ کی ستائش کرتے ہوے گل پیشی کی گی ء

متعلقہ خبریں

Back to top button