نیشنل

رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دن مسلمان جئے شری رام کے نعرے لگائیں۔ اندریش کمار کی شر انگیزی

حیدرآباد _ آر ایس ایس کی محاذی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے بانی، چیف سرپرست اور سینئر آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری 2024 کو صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جب ایودھیا میں رام للا کی مورتی نصب کی جائے تو درگاہوں، مدرسوں، مکتبوں اور مسجدوں میں اپنے مذاہب کے مطابق ملک کی ترقی، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے دعا کریں۔اور جئے رام، جئے جئے رام کے نعرے لگائیں

انہوں نے شام کے وقت ان مقامات پر چراغ جلانے کی بھی اپیل کی ہے کیونکہ ان کے مطابق ‘مسلمان بھی مانتے ہیں کہ رام ہر ذرہ میں ہے، رام سب میں ہے۔ رام للا کے قیام کے موقع پر مسلم راشٹریہ منچ کے کارکن 6 سے 15 دن تک مارچ کرنے کے بعد ایودھیا پہنچیں گے

دہلی  میں کتاب ‘رام مندر، راشٹرا مندر – ایک مشترکہ ورثہ (کچھ ان سنی باتیں)’ کتاب کے اجراء کے پروگرام میں اندریش کمار نے یہ بات کہی

متعلقہ خبریں

Back to top button