مبارکباد

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن طارق انصاری کو ٹی میسا کی جانب سے سے تہنیت

نظام آباد 11/‌مارچ‌(اردو لیکس) ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے بے لوث و مخلص قائد طارق انصاری کو ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کا چیئرمین نامزد کئے جانے پر خواجہ معین الدین ریاستی کوآرڈینیٹر و ضلعی صدر ایم آر پی ایف کی قیادت میں ایک وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی وفد میں شامل ٹی میسا کے اراکین نے طارق انصاری کو اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کے چیئرمین مقرر کیے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر خواجہ معین الدین نے ٹی میسا کی جانب سے انجام دی جارہی استاتذہ و ملازمین کی خدمات سے انہیں واقف کروایا طارق انصاری نے ٹی میسا کی خدمات کو نیک و فعل قرار دیا اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا اس موقع پر انوار رفیقی ضلع صدر ٹی میسا ، عارف الدین جنرل سیکریٹری ، غوث محی الدین ، سراج الدین ، محمد اقبال ، شیخ فاروق احمد ، ظہیر الدین ، عبدالبشیر، محمد عرفان ، عبدالنعیم، محمد عبداللہ ، معید فاروقی، جاوید احمد ، محمد حکیم الدین ، حکیم سراج الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button