جرائم و حادثات

مشہور یوٹیوبر اور بائیک رائیڈر آگستیہ چوہان سڑک حادثہ میں ہلاک _ 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے دوران پیش آیا حادثہ

مشہور یوٹیوبر اور موٹر سائیکل سوار اگستیہ چوہان کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اگستیہ کا یمنا ایکسپریس وے پر حادثہ ہوا . بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت یوٹیوبر کی موٹر سائیکل کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور اس دوران اس کی ریسنگ بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو گئی۔

دہرادون _ 4 مئی ( اردولیکس ڈیسک) اتراکھنڈ کی دارالحکومت دہرادون کا  رہنے والا مشہور یوٹیوبر آگستیہ چوہان (اگستیہ چوہان یو ٹیوب)  کی حادثے میں ہلاک ہوگیا ۔ چہارشنبہ کو یمنا ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں اس کی موت ہو گئی۔ آگستیہ چوہان کا حادثہ یمنا ایکسپریس وے کے پوائنٹ 46 کے قریب صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ جہاں اس کی موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں اس کا ہیلمٹ توٹ گیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اگستیہ چوہان اپنے دوستوں کے ساتھ یمنا ایکسپریس وے کے راستے دہلی جا رہا تھا ۔ اگستیہ کی عمر صرف 22 سال تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت اگستیہ چوہان اپنی ننجا زیڈ ایکس 10 آر سپر بائیک پر سوار تھا اور حادثے کا شکار ہو گیا ۔ اس موٹر سائیکل نے اگستیہ کو  مشہور بھی  کیا تھا

 

حادثے کی اطلاع پر علی گڑھ کے ٹپل پولیس اسٹیشن کی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور  یوٹیوبر کی نعش کو  پوسٹ مارٹم کے لئے کیلاش ہاسپٹل گریٹر نوئیڈا بھیج دیا۔ بائک کے رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر علی گڑھ پولیس نے دہرادون پولیس سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد حادثے کی اطلاع اگستیہ چوہان کے رشتہ داروں کو دی گئی۔ اگستیہ کے گھر والے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش کو دہرادون لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button