اسپشل اسٹوری

پتھر کے گھر میں رہنے والا 100 سالہ سعودی شخص جس نے اب تک شادی نہیں کی

ریاض ۔ کے این واصف

پچھلے ہفتہ سوشیل میڈیا پر ایک خبر گشت کررہی تھی کی کہ ایک سعودی شہری نے اب تک 14 شادیاں کی ہیں اور اب ایک سو سالہ سعودی شہری خبروں میں ہے جو مجرد ہے۔ سوشیل میڈیا پر خبر یوم ہے کہ سعودی عرب کی ھروب کمشنری میں پتھروں سے بنے پرانے طرز کے گھر میں رہنے والے 100 سالہ سعودی شہری جابر المجھلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 

المرصد ویب سائٹ کے مطابق جابر المجھلی نے اب تک شادی نہیں کی۔ ان کا کوئی خاندان نہیں۔ وہ تنہا ھروب کمشنری کے نعام پہاڑ میں پرانے طرز کے پتھروں سے بنے مکان میں تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں جابر المجھلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ پتھروں کے پرانے مکان میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے رہ رہے ہیں۔ شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ خالد، شاہ فہد، شاہ عبداللہ اور اب شاہ سلمان کےدور میں بھی ان کا مسکن پتھروں کا پرانا مکان ہی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ’اب سے 86 برس قبل جازان کے کوہستانی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی یاد ذہن میں اب تک محفوظ ہے۔ اس وقت ان کی عمر 15 برس تھی۔‘جابر المجھلی کے مطابق ’وہ عشا کے بعد سو جاتے ہیں اور فجر میں اٹھتے ہیں۔ اپنی ضرورت کا سامان ایک کارکن کے ذریعے بازار سے منگواتے ہیں۔‘ شادی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’100 برس سے زیادہ کی عمر پانے کے بعد اب بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button