نیشنل

ملک بھر میں عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز _ تلنگانہ میں 2 لاکھ 18 ہزار پوسٹل بیالٹ ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس)۔ عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے سے سب پہلے پوسٹل بیالٹ پیپر کے ذریعہ ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی۔ ملک میں عام انتخابات 7 مرحلوں کے تحت ہوئے جس میں 543 امیدواروں کی قسمت کا عوام نے فیصلہ کردیا۔ 19 اپریل تا یکم جون سات مرحلوں کے تحت عوام نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا اور آج نتائج جاری ہورہے ہیں

 

تلنگانہ کے 17 حلقوں میں اہم سیاسی جماعتوں کانگریس، بی آر ایس، بی جے پی اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے بشمول 525 امیدوارمقابلہ کررہے ہیں جن کی قسمت کا منگل کو فیصلہ ہوگا۔ ان امیدواروں میں قابل ذکر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی، مرکزی وزیر کشن ریڈی، جیون ریڈی اور دیگر شامل ہیں۔ 13 مئی کو ہوئے لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 24 ہزار 906 رائے دہندوں نے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے 17 پارلیمانی حلقوں میں گنتی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں

 

۔ 120 ہالس میں 1855 میزوں پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ 2 لاکھ 18 ہزار پوسٹل بیالٹ ووٹ کی گنتی کے لئے 19 ہالس میں 276 میزوں کو تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button