جرائم و حادثات

جانوروں کی طرح لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا _ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد _ 15 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں اراضی تنازعہ میں گاوں والوں نے ایک شخص کو جانوروں کی طرح لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ دل دہلا دینے والے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چیف منسٹر ریونت نے ریاست کے ڈی جی پی روی گپتا کو ہدایت دی کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 

تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور میں سنجیو نامی ایک شخص پر چار  سے پانچ افراد نے لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجیو کا دیگر افراد کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا

 

اس دوران چند افراد نے  سنجیو کو کھیت کے پاس دیکھ کر پکڑ لیا اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ کی اطلاع پولیس کو 100 نمبر پر دی گئی لیکن پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی تب تک سنجیو کی موت ہوگئی تھی

سنجیو کے گھر والوں نے پولیس کے خلاف سخت مظاہرہ کیا۔ اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی سیریس ہوگیے۔ اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ڈیوٹی کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد ڈی جی پی روی گپتا نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی سے بات چیت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے الزام کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی

 

۔ چند گھنٹوں بعد ضلع ایس پی اس معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں اوٹکور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو معطل کردیا اور چار حملہ آوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button