جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں ایک ملزم کے خلاف پی ڈی ایکٹ

جگتیال ضلع پولیس نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم ہری کرشنا کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگا کر اسے حیدرآباد کے چرلہ پلی جیل بھیج دیا ہے جگتیال ضلع کے گولہ پلی پولیس اسٹیشن کا ملزم ہری کرشنا فی الحال کریم نگر کی جیل میں مقید ہے اس پر نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں پوکسو لگایا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ہری کرشنا کے خلاف کئی الزامات ہیں وہ نابالغ لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا اس سے علاقے کے عوام کافی پریشان تھے جس پر ضلع کلکٹر روی نے ملزم کی مجرمانہ سرگرمیوں کو دیکھ کر اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگا دیا۔ آج دھرم پوری کے سرکل انسپکٹر کوٹیشور اور سب انسپکٹر نے کریم نگر جیل پہنچ کر ملزم ہری کرشنا کو پی ڈی کی کاپی حوالے کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button