نیشنل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ایم سی ڈی انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں

ئی دہلی: آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین دہلی نے کارپوریشن انتخابات کے مدنظر تیاریوں میں تیز ی لانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پارٹی عہدیدران کی میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں فوری طورپر 40سیٹوں پر انتخابی عمل میں تیزی لانے کی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس کا نشانہ دہلی میں مسلم دلت اور کمزور طبقات کی اکثریت والی 70سیٹوں پر پوری مضبوطی سے انتخابات لڑنے کا ہے ہم نے تمام سیٹوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے اور راجدھانی میں کوئی بھی بغیر مجلس کے کارپوریشن کامیئر نہیں بن سکے گا۔کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہم نے فوری طورپر 40سیٹوں پر امیدوار طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے اور انتخاب لڑنے کے خواہش مند افراد سے ٹکٹ کے لئے درخواستیں طلب کیں ہیں۔ کیونکہ دہلی میں وارڈ سیٹوں کی تعدادمیں کمی کی گئی ہے اور بہت سے وارڈ تبدیل ہوگئے ہیں وارڈ کی حدود میں تبدیلی کی گئی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جو امیدوار زمین سے جڑے ہوں اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ان کو امیدواربنایا جائے خاص طورپر اقلیتوں اور دلتوں کو پارٹی نمائندگی و لیڈرشپ دینے کا کام کرے گی۔ ریاستی صدر نے کہاکہ پارٹی کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں اس بار ہم دلتوں اور مسلمانوں سے فریب کرنے والی پارٹیوں کو سبق سکھانے کا کام کریں گے کیونکہ بی جے پی،عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے کمز ور طبقات مسلمانوں اور دلتوں کا ووٹ تولیا لیکن کبھی بھی انھیں ان کا جائز حق نہیں دیا۔ انھوں نے کہاکہ کارپویشن انتخاب مسلمانوں دلتوں کے لئے اپنی لیڈرشپ بناکر اپنی نسلوں کے مستقبل کو روشن اور محفوظ کرنے کا سنہرا موقع ہے۔الیکشن تیاریوں کو لے کرہوئی میٹنگ میں شامل ہونے بڑی تعداد پہونچے کارکنوں و عہدیداران سے خطاب کرنے والوں میں خاص طور پر شاہ عالم جنرل سکریٹری، راجیو ریاض پرتاپ گڑھی سکریٹری پارٹی، سرتاج علی، معروف خان ا ور شاداب الیاس کے نام قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button