نیشنل

چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال کو سی بی آئی کی نوٹس

نئی دہلی _ 14 اپریل ( اردولیکس) سی بی آئی نے شراب گھوٹالے میں دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیجریوال کو 16 اپریل کو سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے نوٹس میں کہا کہ ان  سے نئی شراب پالیسی کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جانی ہے ۔ اس معاملے میں ایم پی، ایم ایل سی اور کئی مشہور شخصیات کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ای ڈی نے کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

 

سی بی آئی نے دہلی کے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسوڈیا کو مارچ میں گرفتار کیا تھا۔ منیش سسوڈیا کی چارج شیٹ میں اروند کیجریوال کا نام ہے، سی بی آئی نے اب ان سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ نوٹس منیش سسودیا کے بیان کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ اتوار 16 اپریل کو ہونے والی سماعت میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button