جنرل نیوز

موسلادھار بارش سے مٹی کے مکان کی دیوار منہدم

اوٹکور : اوٹکور منڈل میں گزشتہ چند دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے اوٹکور منڈل میں جملہ 7 بوسیدہ مکانات منہدم ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق مستقر میں عبدالخالق رنگریز نامی شخص کا مکان منہدم ہوا ہے اسی طرح سے پورلہ خورد موضع میں انور نامی شخص کے مٹی کے مکان کی دیوار علی الصبح منہدم ہوگٸ۔اس موقع پر متاثرین مکان نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح مسلسل بارش ہوئی تو مکان کے مکمل گرنے کا خدشہ ہے

 

۔عوام حکومت، عوامی نمائندوں،اعلی عہدیداروں سے اپیل کر رہے ہیں کہ جلد از جلد متاثرین مکانات کا معاٸنہ کرتے ہوٸے حکومت کی جانب سے انہیں ڈبل بیڈروم کا مکان دیا جائے۔اس موقع پر اوٹکور تحصیلدار تروپتی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ موسلادھار بارش کے پیش نظر اوٹکور منڈل میں 7 مٹی کے مکانات منہدم ہوٸے ہیں اور ایک پوری طرح سے مٹی کا مکان منہدم ہوچکا ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ جن عوام کے مکانات منہدم ہوچکے ہیں وہ تحصیلدار دفتر پر درخواست دیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ندی نالوں اور تالابوں کے قریب نہ جاٸیں اور بچوں اور بزرگوں کو غیر ضروری باہر جانیں نہ دیں۔برقی کھمبوں ٹرانسفارمرس کے قریب نہ جاٸیں کھیتوں میں کام کے لٸے جاٸیں تو برقی موٹرس اور گھنے جھاڑوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button