جنرل نیوز

ملک کے موجودہ حالات میں انڈیا اتحاد کو کامیاب بنانے کی شدید ضرورت : جمعیت العلماء ضلع کھمم کے ذمداروں کی پریس کانفرنس

ملک کی سالمیت اور تحفظ ملک کے دستور و آئین کے حفاظت کے لیے اور فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لیے اقلیتی ایس سی ایس ٹی طبقات کو اجتماعی طور پر انڈیا اتحاد امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانا ملک کے موجودہ حالات میں ناگزیر ان خیالات کااظہار مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے جمعیت العلماء ضلع کھمم کے ذمداران نے کیا ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر اور ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں جمعیت العلماء ضلع کھمم کی جانب سے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مفتی جلال الدین صاحب قاسمی معتمد جمعیت العلماء ضلع کھمم محمد اسعد صاحب ماہر تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت اور تحفظ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں اور فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لیے اقلیتی ایس سی ایس ٹی طبقات کو اپنے حق رائی دہی سے صد فیصد استفادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 13 مئ کو تلنگانہ میں منعقد ھونے والے پارلیمانی انتخابات میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ

 

کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کھمم پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رگھو رام ریڈی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی جمعیت العلماء ضلع کھمم کے ذمداران نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک آزاد ھونے کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے لیکر ڈاکٹر منموہن سنگھ تک کسی وزیر اعظم نے بھی کسی مخصوص طبقے کے عوام کے خلاف بیان نھی دیا موجودہ وزیراعظم نریندرمودی ملک کے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے ملک کو مذہب کے بنیاد پر تقسیم کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہے جمعیت العلماء ضلع کھمم کے ذمداران نے مزید کہاکہ ملک کی آزادی کے لیے 45 ہزار علمائے کرام اور پانچ لاکھ مسلمانوں نے اپنے جانوں کی قربانی دی آج

 

ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی بام عروج پر ہے جس سے ملک کی عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے جدو جہد کرنا پڑرہا ہے ملک میں فرقہ پرست حکومت اور فسطائی طاقتیں اپنے ناپاک عزائم کو لیکر ملک کے دستور کو بدلنے کی کوششیں کررہی ہے ان حالات میں مسلمانوں دلتوں اور ایس ٹی اور او بی سی طبقات کی یہ ذمداری ہے کے 13 مئ کو منعقد ھونے والے پارلیمانی انتخابات میں صبح کی اولین ساعتوں اپنے اپنے پولنگ سٹیشن پھنچکر حقہ رائے دہی سے استفادہ کریں کھمم ضلع کے تمام منڈل جات اور کھمم شہر کے تمام مساجد کے ذمداران کو جمعیت العلماء نے پابند کیا کے ھر مسجد ھر محلہ سے صد فیصد رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے مسجد کمیٹی کے ذمداران اور محلے کے ذی اثر لوگ اپنے اپنے محلے جات کا سروے کرتے ہوئے معذورین اور بیمار افراد کو پولنگ اسٹیشن

 

تک پھچاکر ووٹ ڈلائے ھمارا ایک ایک ووٹ ملک کی سالمیت اور تحفظ اور فرقہ پرست طاقتوں اور فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے روکنے میں انقلاب کا ذریعہ بنے گا اس موقع پر صحافتی کانفرنس میں مولانا عبد الستار صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مولانا مجاہد اشاعتی مدیرا مولانا عبد العلیم اطہر قاسمی ستو پلی مولانا عبد الغنی رشادی حافظ جمیل احمد جناب قرشید صاحب ایڈوکیٹ مفتی عبد الرؤف خان قاسمی موجود تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button