جنرل نیوز

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ کی جانب سے دعوت افطار 

نارائن پیٹ: جناب الحاج خواجہ مخدوم سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی و آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ انچارچ اسٹیٹ کی صدارت میں کولم پلی ضلع نارائن پیٹ میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے ہندوستان میں امن وامان کی برقراری کے لے افطار سے قبل دعا کی۔ اس موقع پرسید دستگیر حسینی ،محمد تاج الدین ضلع معاون رکن ،محمد فضل احمد گد وال ،وڈپیا نائب سرپنچ کولم پلی ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button