اسپشل اسٹوری

جسے اللہ رکھے۔۔۔۔۔۔۔ طیارہ حادثہ کے 40 دن بعد 4 بچے خطرناک جنگل میں زندہ مل گئے

حیدرآباد _ 10 جون ( اردولیکس ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کے امیزون جنگل میں ایک معجزہ پیش آیا ۔ 40 روز قبل حادثہ میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار 4  بچے  زندہ مل گئے ۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مترادف یہ واقعہ کولمبیا کے عوام کے لئے معجزہ ثابت ہوا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی کو، ایک طیارہ ایمیزون کے جنگل میں اراراکیرا سے سان ہوزے ڈیل گوویئر کے لیے روانہ ہوا۔ پائلٹ، گائیڈ اور ان کی والدہ سمیت چار بچے تھے۔ تاہم طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ٹیک آف کے فوراً بعد ایمیزون کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکام نے ‘آپریشن ہوپ’ کے نام سے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ طیارے کا ملبہ حادثے کے دو ہفتے بعد 16 مئی کو ملا تھا۔ اس میں پائلٹ، بچوں کی ماں اور گائیڈ کی نعشیں ملی تھی لیکن طیارے میں سوار مزید 4 بچوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

 

13-، 9-، 4 سالہ بچے جنہوں نے ہوائی جہاز میں ان کے ساتھ سفر کیا، ان کے ساتھ ایک 11 ماہ کا چھوٹا بچہ بھی کہیں نہیں ملا۔ اس کے ساتھ ان کے لیے گھنے جنگلوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی ۔ تقریباً 150 سپاہیوں نے ایمیزون کے جنگل کی تلاشی لی اور 18 مئی کو کچھ شواہد ملے کہ بچے محفوظ ہیں اس سے بچوں کی تلاش میں تیزی پیدا کی گئی ۔ حادثے کے 40 دن بعد بالآخر لڑکیاں جمعہ کو زندہ مل گئیں۔

 

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ بچے محفوظ پائے گئے ہیں۔ اور  انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ کولمبیا کے جنگل میں 40 روز قبل لاپتہ ہونے والے چار بچے زندہ مل گئے ہیں

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایمیزون کے اس گھنے جنگل میں چھوٹی لڑکیاں اتنے دن کیسے  زندہ رہ سکتی ہیں جہاں جنگلی جانور ہمیشہ پھرتے رہتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button