انٹر نیشنل

سعودی عرب، غیرملکیوں کو اجازت نامہ کے بغیرذاتی کاروبار کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی پرسخت کاروائی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں غیر ملکی باشندوں کا مقامی شہریوں کے نام سے اپنا کاروبار قائم کرنا ہمیشہ سے غیر قانونی مانا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے اس پر لگام لگانے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں پبلک پراسیکیوشن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی کو اجازت نامے کے بغیرذاتی کاروبار کی اجازت نہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنا سنگین جرائم میں شمار ہوتا ہے‘۔ بلکہ پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’کوئی بھی سعودی شہری یا اجازت حاصل کرنے والا غیر ملکی سرمایہ کار کسی بھی غیر ملکی کو اپنے نام پر کاروبار کرنے کی اجازت دے گا تو قانون کی نظر مجرم ٹھہرے گا‘۔’ایسا کرنے پر مذکورہ شخص کا اجازت نامہ منسوخ اور اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ جیل اور جرمانے کی سزا ہوگی‘۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’متعلقہ ادارے کے تفتیشی اہلکاروں سے معلومات چھپانا، ریکارڈ فراہم نہ کرنا یا ان کےسوالات کے جوابات دینے سے گریز کرنا سرکاری اہلکار کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ سمجھا جائے گا‘۔’ایسا کرنا بھی سنگین جرم ہے جس پر قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں‘۔ واضح رہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کاروبار میں ہندوستانی باشندے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button