جرائم و حادثات

طالبہ سے دست درازی کرنے والے راپیڈو بائیک ڈرائیور کو دو دن کی جیل

حیدرآباد5 جنوری (اردولیکس ) حیدرآباد میں ایک راپیڈو بائیک ڈرائیور کو کالج کی طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بوئن پلی کی رہنے والی طالبہ نے کالج جانے کے لئے آن لائن سرویس کی راپیڈو بائیک بک کروائی تھی۔ اولڈ بوئن پلی سے تعلق رکھنے والا بائیک ڈرائیور راجو وہاں پہنچا اور وہ لڑکی کو گاڑی پر سوار کر کے لے جارہا تھا ، اس نے راستہ میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کی جس پر لڑکی نے اپنے بھائی کو اطلاع دی۔ ڈرائیور کے خلاف بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کو دودن جیل کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button