نیشنل

اڈشیہ ٹرین حادثہ، آندھراپردیش کے 178 افراد بھی ٹرین میں سوار تھے

نئی دہلی _  محکمہ ریلویز نے اوڈیشہ میں حادثہ کا شکار کورومنڈیل ایکسپریس ٹرین میں سوار آندھراپردیش کے مسافرین کی تعداد کی تفصیلات بتائی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس ٹرین میں آندھراپردیش کے جملہ 178 افراد سوار تھے  شالیمار میں کورومنڈیل ایکسپریس میں 39، سنتراگچی میں 6 اور کھڑگپور میں تین افراد سوار تھے اس کے علاوہ دیگر مقامات سے بھی ٹری  میں سوار ہوئے جن کا تعلق اس تلگو ریاست سے ہے۔

 

کورومنڈیل ایکسپریس میں جملہ 178مسافر اے پی کو آنے والے تھے لیکن ان میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے اور کتنے زخمی ہیں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ ان میں سے 16 خواتین ہیں۔ محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق، 33 افراد وجئے واڑہ، دو ایلورو، ایک تاڑے پلی گوڑم اور 12 افرادراجہ مہندرا ورم میں اترنے والے تھے۔ عہدیداروں نے اے پی سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے فون نمبر، کوچ اور برتھ کی تفصیلات وجئے واڑہ اسٹیشن کے ہیلپ لائن سنٹر کو بھیج دی ہیں۔

اسی دوران چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹرین حادثے میں ریاست سے تعلق رکھنے والے افراد کے حالات معلوم کرنے حادثہ کے مقام پر روانہ ہوں

متعلقہ خبریں

Back to top button