جنرل نیوز

جولوگ حافظ قرآن کو ہلکاسمجھتے تھے کل قیامت میں وہ حافظ قرآن اوراس کے والدین کوملنے والے انعام کو دیکھ کر افسوس کریں گے۔۔

نظام آباد میں مدرسہ مظہرالعلوم کے سالانہ جلسہ سے مفتی سلمان منصورپوری ودیگرعلماء کے خطابات

نظام آباد 3/ جون (اردو لیکس)شہرنظام آباد کے مرکزی مدرسہ مظہرالعلوم جہاں کل دس طلباء کرام کے تکمیل کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد ہواجس میں سینکڑوں مسلمانان نظام آباد علماء ومفتیان کرام نے شرکت کی

 

دارالعلوم دیوبندسے استاذ حدیث مفتی سلمان منصوری کی تشریف آوری ہوئی جنہوں نےخطاب کرتے ہوے حافظ طلباءان کے والدین اوراساتذہ کو مبارکباددیتے ہوے کہاکہ قرآن مجید کاحفظ کرلینا یہ دنیا کا سب سے اعزاز ہے جس کی اہمیت روزمحشرمعلوم ہوگی جب حافظ قرآن کو اوراس کے والدین کو سورج سے بھی زیادہ چمکدارتاج اورلباس اللہ پاک پہنائیں گے اس موقع پر محبوب نگرمدرسہ سراج العلوم سے تشریف لاے ہوے مہمان مولاناامیراللہ خان قاسمی نے پیغام دیاکہ اپنی نسلوں کی حفاظت کے لیے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں خواتین اپنی ذمہ داری کوسمجھیں دنیاکی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی ابتدای بنیادی علوم سے خودبھی واقف ہوں اوراپنے بچوں کو بھی توجہ دلائیں

 

مدارس اسلامیہ کی قدرکریں مولاناقطب الدین نے کہاکہ یہ مدارس اللہ کی نعمت ہے ان کی قدرکریں محبت کی نگاہ سے دیکھیں اوریہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو بھی قدرکی نگاہ سے دیکھیں انہی مدارس سے نسلوں کے ایمان کا تحفظ ہوتاہے جمعیت علماء تلنگانہ وآندھراکے جنرل سکریٹری حافظ پیرخلیق احمد صابرنے کہا کہ یہ مدرسہ شہریان نظام آباد کے لےء اک انعام ہے مولاناولی اللہ قاسمی رحمہ مرحوم کالگایاہوایہ پوداآج تناوردرخت بن کر ملت اسلامیہ کی دینی وعلمی ضروریات کی تکمیل کررہاہے سینکڑوں طلباء عالم وحافظ بن کر مساجد ومدارس اورمکاتب قرآنیہ چلارہے ہیں

 

اس لے ان کی مالی مددکرکے پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کرناہرمسلمان کی ذمہ داری ہے ضلع کے بزرگ عالم دین مولانالئیق احمد قاسمی نے اجلاس کی سرپرستی فرمای ناظم ادارہ مولاناسید سمیع اللہ قاسمی نے تمام مہمانوں اورحاضرین اجلاس کا شکریہ اداکیامولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماءاجلاس کی خوبصورت نظامت کرتے ہوے ادارہ کی عظیم خدمات پرروشنی ڈالی

 

حافظ افسرنے بانی مدرسہ کی قربانیوں پرمشتمل نظم پیش کیا جبکہ حافظ صدیق نے قرآن مجید کی تلاوت سے اجلاس کا آغازکیا اورمولوی فہیم فاکرنے نعتیہ کلام پیش کیا مولاناآصف ایوبی نے تمام تر انتظامات کےء عوام وخواص نے گرمی کی شدت کے باوجود رات ایک بجے تک شریک رہے اوراستفادہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button