جنرل نیوز

عادل آباد بی آر ایس کے ٹاؤن جنرل سیکریٹری محمد اشرف کے بھائی محمد ناظم کا انتقال

عادل آباد ۔ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی عادل آباد ٹاؤن جنرل سیکریٹری محمد اشرف کے بھائی محمد ناظم ولد محمد یوسف مرحوم ایس آر کنسٹرکشن محلہ خورشید نگر کا مختصر سی علالت کے بعد جمعرات کے روز انتقال ہوگیا ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون،مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ عید گاہ میدان بھکتاپور میں ادا کی گئی۔اور میدانِ عیدگاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔مفتی عبدالرشید نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔اور مولانا عبدالعلیم قاسمی نے مغفرت کی دعاء فرمائی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ علماء کرام مولانا شیخ احمد رمضانی،حافظ منظور احمد،حافظ شیخ احمد دیگر علماء کرام اور صحافی و سماجی کارکنان کے علاوہ سیاسی قائدین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بھارت راشٹریہ سمیتی پارٹی ضلع صدر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا،عادل آباد میونسپل چیرمین جوگوپریمندر و وائس چیرمین ظہیر رمضانی،میونسپل کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،بی۔آر۔اس سینئر قائد محمد اطہر اللہ،مجلس اتحاد المسلمین ٹاؤن صدر نذیر احمد،مجلس ٹاؤن سیکریٹری سید راشد الحق،نمایندہ کونسلر سلیم الدین،بی آر ایس ٹاؤن اقلیتی سل صدر شیخ سلیم پاشاہ،محمد عمران اللہ،عتیق الرحمان،میونسپل کونسلرس کے علاوہ دیگر قائدین نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر جناب محمد اشرف اور مرحوم کے پسماندگان کو پُرسہ دیا۔اور ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button