جرائم و حادثات

نامپلی آتشزدگی واقعہ عمارت کا مالک گرفتار، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی

حیدرآباد: نامپلی بازار گھاٹ علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

 

بازار گھاٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں معصوم بچوں سمیت دو خاندانوں کے 9 افراد کی جھلس جانے اور دم گھٹنے کے نتیجہ میں موت ہو گئی تھی جبکہ طلحہ نامی 17 سالہ لڑکے کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

 

اسی دوران پولیس نے اس سانحہ کے ذمہ دار اپارٹمنٹ کے مالک رمیش جیسوال کو گرفتار کر لیا جس نے عمارت میں کیمیکل کی ذخیرہ اندوزی کی تھی، یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ کیمکل انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہے

 

باوجود اس کے اس نے بھاری مقدار میں کیمکل کی ذخیرہ اندوزی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button