جنرل نیوز

حضرت مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کا دورہ حیدرآباد

بعنوان 'ملت کی تعمير میں بہنوں اور بیٹیوں کا کردار' خواتین اور لڑکیوں کے لئے منعقد جلسہ سے خطاب کریں گے

حیدرآباد۔ 5؍نومبر (پریس نوٹ) جئے پور اور گلبرگہ میں خواتین اور لڑکیوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد معروف اسکالر اور عالم دین حضرت مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی حیدرآباد میں بھی خواتین اور لڑکیوں کے لئے خصوصی طور پرمنعقدہ جلسہ سے خطاب کرنے کے لئے تشریف لائیں گے۔ اس جلسہ کا انعقاد تنظیم نسوان کل ہند مجلس تعمیر ملت کرے گی ۔

مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے دورہ حیدرآباداور خصوصی اجلاس سے خطاب سے متعلق پریس کو واقف کروانے کے لئے کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر انتظام اقبال اکیڈیمی واقع گلشن خلیل فرسٹ لانسر میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے صدر جناب ضیا ٔ الدین نیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ73 یوم رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمن میں مولانا سجاد نعمانی 8 ؍نومبر کو صبح 10-30بجے صبح سے دوپہر ایک بجے تک میٹرو کلاسک گارڈن واقع آرام گھر چوراستہ، راجندرنگر میں خواتین و لڑکیوں کے لئے خصوصی طور پر منعقد کئے جانے والے جلسہ سے خطاب کریں گے، اس کا موضوع ملت کی تعمير میں بہنوں اور بیٹیوں کا کردار، ہوگا۔ اس اجلاس کے لئے جلسہ گاہ میں صرف خواتین اور لڑکیوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی ۔ البتہ مرد حضرات کے لئے جلسہ گاہ کے باہر بیٹھنے اور جلسہ کی کارواائی کو ایل ای ڈی اسکرین پر مشاہدہ کا انتظام رہے گا ۔
اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جنرل سکرٹری جناب محمد عمر شفیق جناب وہاج الدین صدیق نائب صدر تعمیر ملت اور محمد سیف الرحیم قریشی نے بھی پریس سے مخاطب کیا ۔
جناب محمد عمر شفیق نے کہا کہ
سماج میں پھیلی بے راہ روی اور ازدواجی رشتوں میں بڑے پيمانے پر اختلافات اور اس کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے ضمن میں مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کاخصوصی خطاب کافی اہمیت رکھتا ہےاس موقع پر انہوں نے ملت کی بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ ضرور اس جلسہ میں شرکت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button